ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی ایف اکاؤنٹ والوں کے لیے خوشخبری، مارچ میں ای پی ایف او شروع کرے گا رہائشی اسکیم 

پی ایف اکاؤنٹ والوں کے لیے خوشخبری، مارچ میں ای پی ایف او شروع کرے گا رہائشی اسکیم 

Sun, 26 Feb 2017 11:27:53  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اگر آپ کا ای پی ایف اکاؤنٹ ہے تو گھر خریدنے کی آپ کی کوشش اب رنگ لا سکتی ہے۔ایمپلائی پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او)اپنے تقریبا چار کروڑ ممبران کے لیے اگلے ماہ رہائشی اسکیم کی شروعات کر رہا ہے جس میں اس کے رکن گھر خریدنے کے لیے اپنے ای پی ایف اکاؤنٹ سے ادائیگی کر سکتے ہیں یا ای ایم آئی بھی دے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ، ای پی ایف او نے اپنے صارفین کے لیے رہائشی اسکیم کو ٹھوس شکل دے دی ہے، اس اسکیم کو 8 ؍مارچ کے بعد کسی بھی وقت پیش کیا جا سکتا ہے، 8 ؍مارچ تک پانچ ریاستوں کے انتخابات ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت ای پی ایف او اپنے ممبران کے لیے راحت فراہم کرنے کے طور پر کام کرے گا تاکہ وہ اپنی ملازمت کی مدت کے دوران اپنے لیے گھر خرید سکیں۔انہوں نے کہا کہ ای پی ایف او کے صارفین ممبران کے ساتھ ساتھ ان کے آجروں کو ایک گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی ضرورت ہو گی ،جو آگے بینکوں ، بلڈروں یا دکانداروں سے گٹھ جوڑ کریں گے تاکہ ممبران گھر خرید سکیں۔اس اسکیم کے تحت اس بات کا دھیان رکھا گیا ہے کہ گروپ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کم از کم 20رکن ہوں تاکہ اس سہولت کا فائدہ لیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق صارف ممبر مختلف رہائشی منصوبوں جیسے کہ وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت ملنے والے فائدے کو ایک ساتھ جوڑ سکتے ہیں تاکہ حکومت کے سب کے لیے رہائش کے ہدف کی سمت میں آگے بڑھا جا سکے۔


Share: